الله رب العزت کے فضل و کرم سے بحیثیت مجموعی سہڑہ میں مخیر حضرات انفرادی طور پر مستحق افراد کی حتی المقدور معاونت کر رہے ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ کئی بار نظر سے گزرا ہے۔سہڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا اولین مقصد انفرادی کاوشوں کو یکجا کر کے اجتماعی طور پر ایسے تمام چھوٹے بڑے معاملات جہاں پر تعاون اور امداد کی ضرورت ہوتی ہے کو ایک منظم انداز میں عملی جامہ پہنانا ہے جس سے نہ صرف یہ کہ فلاحی کام بطریق احسن پایہ تکمیل کو پہنچیں گے بلکہ سہڑہ میں اتحاد و اتفاق کو بھی فروغ ملے گا ۔یہ پلیٹ فارم نہ صرف یہ کہ مستحق افراد کی مالی معاونت کے لیے ہے بلکہ مستحق ذہین طلباء وطالبات کی فیس میں معاونت کتب کی فراہمی اور ایسے افراد جو علاج معالجہ کی سکت نہیں رکھتے ان کے ساتھ تعاون اور ہنگامی فنڈنگ کی تحریک کے لیے ہے۔ سہڑہ میں ایسے اقدامات جو اجتماعی طور پر مفید ہوں اور جن سے سہڑہ کی خوبصورتی اور مرکزیت میں اضافہ ہو۔ٹرسٹ کے حجم اور سکت کے مطابق بتدریج اس کے اغراض ومقاصد میں اضافہ کیا جائے گا ۔

الله ہمارا حامی و ناصر ہو

 

 

بنیادی اغراض ومقاصد

۔ تعلیمی ترقی
 غریب اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس، کتابوں اور یونیفارم کی فراہمی۔ پرائمری سے لے کر ہائر ایجوکیشن تک تعلیمی اداروں کو سپورٹ کرنا۔
 بالغوں اور ناخواندہ افراد کے لیے تعلیمی پروگرامز کا انعقاد۔

۔ صحت عامہ کی بہتری
 مفت یا کم خرچ میڈیکل کیمپس کا انعقاد۔
 غریب مریضوں کے لیے ادویات اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا۔
 صحت کے حوالے سے آگاہی مہم چلانا (مثلاً ویکسینیشن، صفائی ستھرائی، غذائیت وغیرہ)۔

۔ غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہنر مندی کی تربیت  

 خواتین کو گھریلو صنعتوں  میں خود کفیل بنانے کے لیے تربیت۔
 چھوٹے کاروباروں کے لیے مائیکرو فنانس یا قرضے فراہم کرنا۔

۔ خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود
 خواتین کے حقوق اور صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا۔
 بچوں کی تعلیم و صحت پر توجہ دینا، خاص طور پر یتیم اور غریب بچوں کی کفالت۔
 گھریلو تشدد اور سماجی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا۔

۔ معذور افراد کی مدد
 معذور افراد کو طبی سہولیات، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔

۔ ماحولیات اور صفائی
 قصبے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے مہم چلانا۔
 درخت لگانے اور پانی کے تحفظ کی مہمات۔
 کچرے کے مناسب انتظام کے لیے اقدامات۔

۔ ثقافتی و سماجی ہم آہنگی
 مذہبی و سماجی رواداری کو فروغ دینا۔
 قصبہ میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنا۔

۔ ہنگامی امداد
 تعلیمی معاونت فراہم کرنا۔
 ضرورت مند خاندانوں کو راشن، کپڑے اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی۔

۔ نوجوانوں کی ترقی
 کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا۔
 کیریئر کاؤنسلنگ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا۔

۔ بزرگوں اور یتیموں کی دیکھ بھال
 بزرگ شہریوں کے لیے ہفتہ وار یا ماہانہ ایک گھنٹے کی تربیتی نشست جس میں سوشل ورکر کے لیے بھی سیکھنے کا عمل ہو۔
 یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیم و تربیت کا بندوبست۔

ٹرسٹ کے انتظامی مقاصد
 ٹرسٹ کو رجسٹرڈ اور قانونی طور پر فعال بنانا۔
 عطیات اور چندے کو شفاف طریقے سے استعمال کرنا۔
 مقامی انتظامیہ اور این جی اوز کے ساتھ تعاون کرنا۔