About
الله رب العزت کے فضل و کرم سے بحیثیت مجموعی سہڑہ میں مخیر حضرات انفرادی طور پر مستحق افراد کی حتی المقدور معاونت کر رہے ہیں اور اس کا عملی مظاہرہ کئی بار نظر سے گزرا ہے۔سہڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام کا اولین مقصد انفرادی کاوشوں کو یکجا کر کے اجتماعی طور پر ایسے تمام چھوٹے بڑے معاملات جہاں پر تعاون اور امداد کی ضرورت ہوتی ہے کو ایک منظم انداز میں عملی جامہ پہنانا ہے جس سے نہ صرف یہ کہ فلاحی کام بطریق احسن پایہ تکمیل کو پہنچیں گے بلکہ سہڑہ میں اتحاد و اتفاق کو بھی فروغ ملے گا ۔یہ پلیٹ فارم نہ صرف یہ کہ مستحق افراد کی مالی معاونت کے لیے ہے بلکہ مستحق ذہین طلباء وطالبات کی فیس میں معاونت کتب کی فراہمی اور ایسے افراد جو علاج معالجہ کی سکت نہیں رکھتے ان کے ساتھ تعاون اور ہنگامی فنڈنگ کی تحریک کے لیے ہے۔سہڑہ میں ایسے اقدامات جو اجتماعی طور پر مفید ہوں اور جن سے سہڑہ کی خوبصورتی اور مرکزیت میں اضافہ ہو۔ٹرسٹ کے حجم اور سکت کے مطابق بتدریج اس کے اغراض ومقاصد میں اضافہ کیا جائے گا ۔
الله ہمارا حامی و ناصر ہو